فرانس میں تين مسجدوں كی بے حرمتی
بين الاقوامی گروپ : فرانس میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف اقدامات كے بارے میں اينٹی اسلام فوبيا ادارے كی طرف سے پيش كی گئی رپورٹ كے تقريبا ايك ہفتے بعد ہی ملك كے ديگر دو شہروں میں گزشتہ روز تین مسجدوں کی بے حرمتی کی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "سفير نيوز" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ابھی تك فرانس كے اينٹی اسلام فوبيا ادارے كی جانب سے ۲۰۱۲ كے دوران ملك میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف اقدامات كے بارے میں پيش كی گئی رپورٹ كو ايك ہفتہ نہیں گزرا تھا كہ مزيد دو شہروں "بزانسون" اور "اوزوآر لافریڈ" میں تين مسجدوں كی بے حرمتی كے بارے میں خبریں موصول ہوئی ہیں ۔
فرانسيسی اسلامی اداروں كے حكام نے اعلان كيا : گزشتہ روز بعض نامعلوم افراد نے "الفتح"،"السنہ" اور "اوزوآر" نامی مسجدوں پر حملہ كرنے كے بعد ان كی ديواروں پرٹوٹی ہوئی صليب ، داؤد كے ستارے اور جرمن نازی پارٹی كے نشان پرمبنی تصويریں بنائی ہیں۔
Add new comment