امریکہ میں روزانہ 22 فوجیوں کی خودکشی
حکومت امریکہ کی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ اوسطا" 22 سابق امریکی فوجی خودکشی کر تے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حکومت امریکہ کی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ خودکشی کرنے والے سابق امریکی فوجیوں کی تعداد اوسطا" 22 ہے اور ان میں دو تہائي خودکشی کے واقعات کا تعلق 50 سال کی عمر سے زیادہ کے سابق فوجیوں سے ہے۔یہ تحقیق سابق فوجیوں کے امور سے متعلق امریکی محکمے نے کرائي ہے۔دو ہفتے قبل امریکی فوج نے بھی اعداد و شمار جاری کئے تھے جن کے مطابق خودکشی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ تحقیق میں 1999 سے 2010 کے درمیان ہونے والے واقعات شامل کئے گئے ہیں جس کے مطابق سنہ 2010 میں روزانہ امریکہ کے تقریبا" 22 سابق فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔امریکہ کے سابق فوجیوں کی خودکشی کے واقعات میں 70 فی صد واقعات کا تعلق 50 سال سے زیادہ عمر کے فوجیوں سے ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق اور افغانستان کی جنگ میں حصہ لینے والے امریکی فوجی مختلف قسم کی بمیاریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں اور وہ امریکی انتظامیہ کے رویہ سے ناراض ہوکر خودکشی کررہے ہیں۔
Add new comment