اسلامی جمہوریہ ایران میں " ذوالفقار" اور " صمصام " نامی دو ٹینکوں کی رونمائي
اسلامی جمہوریہ ایران دارالحکومت تہران میں آج " ذوالفقار " اور " صمصام " نامی دو ٹینکوں کی رونمائی کی گئي۔ یہ دونوں ٹینک اسلامی جمہوریہ ایران میں ہی بنائے گئے ہیں۔ان ٹینکوں کی تقریب رونمائی میں ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگيڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان اور دیگر فوجی حکام موجود تھے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی دس روزہ تقریبات " عشرۂ فجر " کا سلسلہ جاری ہے اور ہر سال "عشرۂ فجر" کے دوران مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا جاتاہے اور نئي نئي ایجادات کی رونمائی کا عمل انجام پاتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ برسوں میں دفاعی شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
Add new comment