اسلامی اتحاد کے حق میں پاکستان میں مظاہرہ

پاکستان کے ہزاروں عوام نے دارالحکومت اسلام آباد کے قریب ریلی نکال کر اسلامی فرقوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا ہے۔
پریس ٹی وی کی آجکی رپورٹ کے مطابق ہزاروں پاکستانی مسلمانوں  نے  کل اتوار کو اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں اسلامی اتحاد کے حق میں ریلی نکال کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں اور شیعہ وسنی کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی خاطر سامراجی قوتوں کی کوششوں کی مذمت کی اور مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی۔
اس موقع پر پاکستانی مسلمانوں نے  اسلامی مقدسات کے خلاف مغرب میں گستاخانہ اقدامات کی بھی شدید مذمت کی اور اعلان کیا کہ مسلمانوں کو بدنام کرنےکےلئے مغرب کے گستاخانہ اقدامات کے خلاف جد وجہد جاری رکھیں گے۔

Add new comment