ابوبکرالبغدادی موصل سے فرار
عراق میں انسداد دہشت گردی فورس کے آپریشنل چیف جنرل معن السعدی نے کہا ہے کہ موصل میں داعش کے خلاف عراقی فورسز کا فیصلہ کن آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز نے موصل میں الاصلاح الزراعی کالونی کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا اور دیگر علاقوں میں دہشتگردوں کو پسپائی کا سامنا ہے جب کہ داعش کے خود ساختہ سربراہ ابوبکرالبغدادی موصل سے فرار ہوگیا اور جنگجو بھی فرار کی راہ تلاش کر رہے ہیں۔
انسداد دہشت گردی فورس کے چیف کا کہنا تھا کہ موصل سے فرار ہونے کے بعد داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کے اگلے ٹھکانے کا علم نہیں تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ داعش گروہ عراق سے شکست خوردہ ہونے کے بعد کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے زیرقبضہ خود ساختہ دارالحکومت رقہ اس کے ہاتھ سے نکل گیا ہے اور مغربی موصل کی بچ جانے والی کالونیاں بھی زیادہ دیر تک دہشت گردوں کے قبضے میں نہیں رہیں گی۔
Add new comment