اک ایران تعلقات کو خراب کرنے کی سازش
پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کے حق میں کوئی اچھی بات سننے کو تیار نہیں، ہمیں اپنی خارجہ پالیسی میں مزید بہتری لانا ہوگی، پاکستان نیوکلیئر پاور ہے، ہمیں اپنی خارجہ پالیسی واضح کرنا پڑے گی اور وزیر خارجہ کو ہمسایہ ممالک سے تعلقات پر اقدامات کرنا پڑیں گے۔
خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اتنے اچھے تعلقات تھے کہ ایران، پاکستان، انڈیا گیس پائپ لائن بن رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی فورسز پر حملے ہوئے ہیں، یہ حملے کون کر رہا ہے، ان حملوں کی ہمیں تفصیلات میں جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے تھے اور ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے لگ رہا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بہتر ہو رہے ہیں لیکن کچھ قوتیں پاک ایران تعلقات کو قریب ہوتا نہیں دیکھ سکتیں ۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمارا دوست ہے اور پاکستان کی شروع سے ہی خواہش تھی کہ افغانستان میں امن آئے۔
Add new comment