فرانس:صدارتی انتخابات، صدرفرانسو ہولاندے نے میکرون کی حمایت کا اعلان کر دیا
فرانسیسی صدر فرانسو ہولاندےنے اپنے عوام سے کہا ہے کہ ملک اور یورپی یونین کی تقدیر کا فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہے۔ اس لئے انہیں جوان سال رہنما عمانویل میکرون کو ووٹ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فرانس یورپی یونین سے الگ ہو گیا تو اس کے نتائج انتہائی خطر ناک ہونگے۔ اس لئے یہ الیکشن صرف فرانس نہیں بلکہ یورپی یونین کی بقا کا معاملہ ہے.
فرانس کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کسی امیدوار کو واضع اکثریت نہ مل سکی تھی۔ یورپی یونین سے علیحدگی کی حامی امیدوار اڑتالیس سالہ مارلی لی پین نے 21.3 فیصد ووٹ لئے تھے جبکہ انتالیس سالہ میکرون کو 24 فیصد ووٹرز نے اپنا ووٹ دیا تھا۔
صدر کے انتخاب کےدوسرے اور آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ سات مئی کو ہو گی۔ جس کے لئے عمانویل میکرون کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ جرمن چانسلر انجلیلا مرکل نے بھی میکرون کی حمایت کی ہے۔
دوسری طرف خاتون امیدوار لی پن کا مئوقف ہے کہ اگر وہ صدر بن گئیں تو وہ فرانس کو یورپی یونین سے علیحدہ کر دیں گی۔
واضع رہے کہ برطانیہ پہلے ہی یورپی یونین سے علیحدہ ہو چکا ہے۔ فرانس یورپی یونین کا حصہ رہے گا یا نہیں اس کا فیصلہ بہرحال فرانسیسی عوام نے سات مئی کو کرنا ہے۔
Add new comment