ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے 100دن مکمل، حامیوں کا پنسلوینیا میں جشن، مخالفین کا احتجاج
امریکی صدر کے حامیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے سو دن پورے ہونے پر پنسلوینیا میں جشن منایا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کے 100روز مکمل ہونے پر پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کیا، جس کے دوران ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے انتخابی وعدوں کا تذکرہ کیا اور حسب سابق میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایک کر کے اپنے وعدے پورے کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کی صدارت کے سودن مکمل ہونے پر جہاں ان کے حامیوں نے جشن منایا، وہیں تاجر تنظیموں،جنگ مخالف گروپوں، ماحولیات کے تحفظ سے متعلق گروپس سمیت ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔
کیپٹل ہل سے وائٹ ہاؤس تک مارچ کرنےوالے مظاہرین نے ٹرمپ پالیسیز کی سخت مذمت کی اور ماحولیات سے متعلق پالیسیز بدلنے کامطالبہ کیا۔
ناراضگی تھی یا سخت سوالات کا خوف، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے اعزاز میں ہونےوالے عشائیےکا بائیکاٹ کیا جسے شرکاء کی جانب سےسخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی ماحولیات سے متعلق پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنیایا، صدر ٹرمپ نے ماحولیات کی تبدیلی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے صدر اوباما کے دور میں تحفظ ماحولیات کے لیے شروع کیے جانے والے تمام اقدامات کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔
مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کوماحول اور آب و ہوا کی تبدیلی سے منسلک مسائل کی ذرا بھی پروا نہیں ہے۔
Add new comment