الحشد الشعبی نے موصل میں محمد رسول اللہ فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے موصل شہر کے جنوبی علاقوں میں ’’محمد رسول اللہ‘‘ نامی فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے موصل شہر کے جنوبی علاقوں میں ’’محمد رسول اللہ‘‘ نامی فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
الحشد الشعبی کے کمانڈر ابومہدی المہندس نے گزشتہ روز منگل کو اس آپریشن کے آغاز کی خبر دی۔
اطلاعات کے مطابق، عراقی فضائیہ الحشد الشعبی رضاکار فورس کی اس آپریشن میں مکمل پشت پناہی کرے گی۔
اس فوجی آپریشن کا مقصد موصل کے جنوبی علاقوں کو دھشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کی فوجی کاروائی کا آغاز ہوتے ہی دھشتگرد عناصر شہر کے مرکز کی طرف فرار کرنا شروع ہو گئے ہیں
Add new comment