صیہونی حکومت کے چار ایجنٹوں کی ہلاکت
شامی فوج نے صیہونی حکومت کے چار ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا۔
لبنان کی النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دفاعی فورس کے تعاون سے پیر کو ایک آپریشن میں التلول الاحمر محور پر چار اسرائیلی ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا-
ان چار ایجنٹوں میں ایک ایاد مورو بھی تھا وہ تجمع حرمون نامی باغی جنگجو گروہ کے سرغنہ کا گارڈ تھا-
ایاد مورو با رہا جولان کی جبل الشیخ نامی پہاڑی پر واقع صیہونی دشمن کی چیک پوسٹ پر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا-
Add new comment