شیخ عیسی قاسم کے نمائندے شیخ دقاق کی شہریت منسوخ، دس سال قید کی سزا
بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے انقلابی عوام پر اپنا تشدد مزید بڑھاتے ہوئے ایران میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے شیخ عبد اللہ دقاق کی شہریت کو منسوخ کر دیا۔
بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے انقلابی عوام پر اپنا تشدد مزید بڑھاتے ہوئے ایران میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے شیخ عبد اللہ دقاق کی شہریت کو منسوخ کر دیا۔
اللؤلؤہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی کرمنل عدالت نے شیخ عبد اللہ الدقاق سمیت دو دیگر باشندوں القسری شاکر ہانی اور عبد الامیر العرادی کی شہریت منسوخ کرنے کے بعد انہیں دس سال قید کی سزا کا حکم جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے حالیہ سالوں میں دسیوں انقلابیوں کی شہریت منسوخ کر کے انہیں ملک سے نکال دیا ہے یا جیلوں میں بند کر دیا ہے جن میں علماء کی کثیر تعداد بھی شامل ہے۔
انسانی حقوق تنظیم نے اعلان کیا ہے بحرینی حکومت کی جانب سے اس ملک کے باشندوں کی شہریت منسوخ کرنا سراسر ظلم اور انسانی حقوق کی پامالی ہے۔
Add new comment