بشارالاسد، حزب اللہ اور ایران یا امریکہ، روس ایک فیصلہ کرے، امریکہ
اٹلی میں دنیا کے سات بڑے صنعتی ملکوں پر مشتمل گروپ "جی سیون" کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے موقع پر شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے علیحدہ سے ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
مذکورہ اجلاس میں امریکہ کے "ہم خیال" ممالک اردن، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
ہم خیال ممالک کے اس ہنگامی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کہ آیا روس واقعی ہی شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا یا یہ صرف روس کی نااہلی تھی۔
امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم شام کے عوام کی تکلیفوں کو دور کرنا چاہتے ہیں۔
روس اس مستقبل کا حصہ بن سکتا ہے اور اہم کردار ادا کرسکتا ہے یا پھر روس ان گروپوں کے ساتھ اپنا اتحاد برقرار رکھے جو کہ ہمارے خیال میں روس کے طویل المدت مفاد میں نہیں ہوگا۔
Add new comment