ایران اور پاکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکروں کی ملاقات
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے آت دارالحکومت تہران میں ایران کے اسپیکر سے ملاقات کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے اسپیکروں نے ہفتہ کے روز تہران میں ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی تعلقات اور پارلیمانی تعاون سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.
مجلس شورای اسلامی (پارليمنٹ) كے اسپيكر علی لاريجانی نے اپنے پاكستانی ہم منصب سردار اياز صادق كے ساتھ ہونے والی ملاقات ميں علاقائی اور بین الاقوامی حالات اوردیگرامور پر تبادلہ خیال کیا۔
ايران اور پاكستان كے اسپيكر اس ملاقات كے بعد مشتركہ پريس كانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار اياز صادق ايک اعلی سطحی پارليمانی وفد کے ہمراہ کل ايران كے پانچ روزہ دورے پر تہران پہنچے اورمختصر دورے پرقم گئے جہاں وہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليہا كے مقدس روضے پر حاضری دی.
Add new comment