تحریک حماس کی کال پرغزہ میں زبردست مظاہرے
فلسطینی عوام نے تحریک حماس کی کال پر غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف زبردست مظاہرے کئے ہیں
غزہ کے عوام نے اپنے ظالمانہ محاصرے اور فلسطینی انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں - مظاہرے کی کال تحریک حماس نے دی تھی - مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور غزہ کے شہریوں کے خلاف سازشوں کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے - فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے بدھ کو اپنے دورہ بحرین سے پہلے کہا تھا کہ وہ آئندہ دو دنوں میں غزہ پٹی کے خلاف اہم فیصلے کریں گے- فلسطینی انتظامیہ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک حماس نے غزہ پٹی کی صورت حال کا ذمہ دار پوری طرح محمود عباس اور صیہونی حکومت کو قرار دیا اور اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں فلسیطینی انتظامیہ کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی
Add new comment