شام میں مسجد پر امریکی بمباری جنگی جرم ہے : ہیومن رائٹس واچ
ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ حلب کے مضافات میں ایک مسجد پر امریکہ کی بمباری جنگی جرم ہے
العالم کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نے گذشتہ مہینے سولہ مارچ کو شام پر حملے میں عام شہریوں کو مرنے اور زخمی ہونے سے روکنے کے لئے ضروری اقدامات انجام نہیں دیئے -
ہیومن رائٹس واچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حلب کے الجینہ دیہات کی مسجد پر امریکہ کے فضائی حملے میں اڑتیس عام شہری شہید ہوگئے تھے -
عراق و شام میں داعش کے خلاف جنگ کے بہانے امریکہ کے جنگی طیاروں کے حملے میں بے بڑی تعداد میں گناہ شہری جاں بحق اور زخمی ہو رہے ہیں - امریکی جنگی طیاروں نے ابھی حال ہی میں مشرقی شام کے دیر الزور میں ایک رہائشی مکان پر حملہ کیا تھا جس میں آٹھ شامی شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے - یہ رہائشی مکان اس جلاوطن کا تھا جو حلب سے منتقل ہوکر یہاں آیا تھا -
Add new comment