چین نے پہلا خلائی کارگو جہاز تیار کرلیا
چینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کا پہلا خلائی کارگو جہاز تیار کرکے لانچنگ ٹاور تک پہنچا دیا گیا ہے۔ جو مدار میں سامان پہنچانے کی سہولت فراہم کرے گا۔
چینی ماہرین اس جہاز پر کئی عرصے سے کام کر رہے تھے، جب کہ اس کی تکمیل کے بعد رواں برس فروری سے اس خلائی کارگو جہاز پر متعدد تجربات بھی کیے گئے۔ پہلے خلائی کارگو جہاز کو ’تیانزو 1‘ کا نام دیا گیا ہے، اس کا تجربہ 20 سے 24 اپریل کے درمیان کیا جائے گا۔
چینی حکام کے مطابق تیانزو 1 کو جنوبی صوبے ہنان کے وینچانگ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔اس خلائی جہاز کولانگ مارچ 7 وائے 2 راکیٹ کے ساتھ بھیجا جائے گا۔
چین نے یہ کارگو جہاز 2022 تک خلا میں اپنے مستقل خلائی اسٹیشن کو کارگو کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا۔
چین آئندہ 5 سال کے اندر خلا میں اپنا مستقل اسٹیشن بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، جب کہ اس اسٹیشن کو سامان کی ترسیل کے حوالے سے بھی چین کئی عرصے سے خلائی مشینوں کی تیاری میں مصروف تھا۔
Add new comment