ڈاؤنلوڈ اورمعرفی کتاب العرفان فی فضائل و آداب القرآن مصنف،شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری ،ناشر منہاج القرآن پبلیکیشنز لاهور
اللہ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے شہر رمضان الذی انزل فیہ القرآن رمضان کے مہینے کی شان یہ ہے کہ اس میں شان والی کتاب یعنی قرآن مجید کو نازل کیا گیا۔ رمضان المبارک کا مہینہ تو ویسے بھی بہت عظمت والا تھا‘ لیکن نزول قرآن نے اس کی عظمت کو چار چاند لگا دیئے۔ اسی لئے رمضان المبارک میں جبرائیل علیہ السلام سدرة المنہتیٰ سے زمین پر تشریف لائے اور حضور نبی کریم ﷺ سے قرآن مجید کا ورد فرماتے تھے۔ قرآن مجید کی عظمت اور منقبت کیلئے اتنی ہی بات کافی ہے کہ یہ ”کلام اللہ“ ہے۔ اس کے سامنے کسی کلام کی حیثیت باقی نہیں ۔
مفسرین رحمتہ اللہ علیہ نے اس بات پر امت کا اجماع نقل کیا ہے کہ قرآن مجید پہلی آسمانی کتابوں اور صحیفوں میں بیان کردہ علوم کو بھی اپنے اندر جمع کئے ہوئے ہے اور جتنے علوم قیامت تک کیلئے ہیں‘ قرآن مجید نے ان کو بھی اپنے اندر جمع کیا ہوا ہے جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا‘ یہ علوم سامنے آتے جائیں گے۔
Add new comment