ڈاؤنلوڈ اورمعرفی کتاب سیرت حضرت خدیجۃ الکبری رضی اﷲ عنہامصنف،شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری ،ناشر منہاج القرآن پبلیکیشنز لاهور
س کائنات کی بہت سی چیزوں کو دوسری چیزوں پر فوقیت حاصل ہے‘ مثلاً جمعہ کے دن کو باقی دنوں پر ‘ماہ رمضان کو باقی گیارہ مہینوں پر اور لیلة القدر کو رمضان کی باقی راتوں پر۔اسی طرح اس کائنات میں بہت سے انسان ایسے ہیں جن کو تمام بنی نوعِ انسان پر مختلف خصوصیات کی بنا پر فوقیت حاصل ہے‘ مثلاً انبیائے کو غیر انبیا پر اورپھر انبیائے کرام میں سے بھی نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کو باقی سب پر فوقیت حاصل ہے۔اسی طرح وہ عورتیں جو نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے نکاح میں رہیں(چاہے قلیل مدت یا زیادہ مدت‘جنہیں ازواج مطہرات اور اُمہات الموٴمنین کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے) ان کو بھی بنی نوعِ انسان کے طبقہ نسواں پر فضیلت اور برتری حاصل ہے۔ ان ازواج مطہرات میں سے بھی اوّلیت اور فضیلت حضرت خدیجہ کو حاصل ہے، جو نبی مکرم صلی الله علیہ وسلم کی پہلی زوجہ اور اس اُمت کی پہلی ”ماں“تھیں۔
Add new comment