ڈاؤنلوڈ اورمعرفی کتاب شہادت امام حسین علیہ السلام: فلسفہ و تعلیمات مصنف،شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری ،ناشر منہاج القرآن پبلیکیشنز لاهور
مقصد قیام امام حسینؑ ۔۔ بقائے اسلام ، احترام انسانیت
دنیا میں اٹھنے والی تمام تحریکیں کسی نہ کسی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے معرض وجود میں آتی ہیں جس تحریک کا مقصد جس قدر بلند ہواس تحریک کواوراق تاریخ میں اتنی ہی قدر منزلت ملتی ہے اور اچھے الفاظ میں یاد رکھی جاتی ہے اس کے مد مقابل اگر کسی تحریک کا مقصد فتنہ و فساد اور انسانیت پر ظلم ستم ہو تو اس تحریک کی تاریخ سیاہ دھبوں کے سوا کچھ نہیں ہوتی بہت ساری تحریکیں طوفان کی طرح اٹھتی ہیں چند دن ان کا بڑا شور ہوتا ہے پھر تھوڑے عرصے بعد فقط ان کی گرد رہ جاتی ہے مقصد کا پست ہونا تحریک کے خاتمے کا باعث بن جاتا ہے کسی بھی تحریک کا مشاہدہ کرنے کے لیے اس تحریک کے مقاصد کا جاننا بہت ضروری ہے عظیم مقاصد کی حامل تحریکیں ہی عظیم ہوتی ہیں مقاصد کی وسعت تحریک میں وسعت کا باعث بنتی ہے اس سے تحریک چلانے والے کی حیثیت، سوچ ،فکر کا اندازہ ہوتا ہے یہاں ایک انتہائی اہم نقطہ ذہن میں رہے عظیم مقاصد عظیم قربانیاں مانگتے ہیں مقصد جتنا بڑا ہو گا اس کے حصول کے لیے اتنے زیادہ جدوجہد کرنی پڑے گی اور اتنی ہی زیادہ قربانیاں دینا پڑیں گی
Add new comment