پاک ایران تعلقات پرسمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، جنرل قمر باجوہ
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ہفتہ کو ملاقات یک ۔ ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق امور زیر غور لائے گئے۔
پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے خطے کے امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا انہوں نے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے شروع کئے گئے آپریشن ردالفساد کی بھی تعریف کی ۔
پاک فوج کے سربراہ نے ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے ان تعلقات پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون میں اضافے سے خطے کے امن اور استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
Add new comment