امریکہ میں صدر ٹرمپ کے خلاف جاری مظاہرے
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مہاجروں نے شکاگو، لاس انجلیس اور نیویارک میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کلاسوں اور کام کاج پر جانے سے گریز کیا۔
امریکہ میں مہاجروں نے کام کاج کرنے سے گریز کیا تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اس بات کو واضح کیا جاسکے کہ امریکہ میں ان کا وجود، اس ملک کی معیشت کے لئے کس حد تک ضروری ہے۔
مظاہرہ کرنے والوں کے علاوہ ہزاروں دیگر افراد نے ان مظاہرین کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ امریکہ میں مہاجروں کی جانب سے کئے جانے والے مظاہرے کے دوسرے روز، ان دکان داروں نے بھی مہاجروں کی حمایت میں اپنی ان دکانوں کو بند رکھا کہ جہاں یہ تارکین وطن کام کرتے تھے۔
مظاہروں کا اہتمام کرنے والی عوامی تنظیم نے اعلان کیا ہےکہ آئندہ دنوں میں ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مزید وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں ٹرمپ کی جانب سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائے جانے کے بعد سے ہی ان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
Add new comment