داعش امریکہ کی پیداوار
رحمان ملک کا ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو اٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ داعش پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور اگر دیکھا جائے تو اس کے تانے بانے امریکہ سے جا کر ملتے ہیں اورمیرے نظریے کے مطابق داعش پہلے بھی ہمارے ملک میں تھی، آج بھی ہے اور جب تک اس کیخلاف مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو اس کا وجود مستقبل میں بھی رہے گا۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب طالبان کی جڑ ہے جبکہ لشکر جھنگوی کی بھی جڑ پنجاب ہی تھا کیونکہ ماضی میں جتنے بھی بڑے واقعات رو نما ہوئے ہیں ان میں لشکر جھنگوی کا نام ہر صورت میں سامنے آیا ہے ۔
پاکستان کے سابق وفاقی وزیرداخلہ نے دعوی کیا کہ دنیا کی 90 فیصد افیون افغانستان میں موجود ہے اور وہاں کی حکومت اس افیون کے ذریعے آنیوالی کمائی کا پیسہ طالبان کیساتھ بانٹ لیتی ہے اور اس پیسے کو بعد میں ہمارے ملک میں انارکی پھیلانے کیلئے استعمال کیا جا تا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان نے میرے سرکی قیمت ایک بلین ڈالر رکھی ہوئی ہے جسے حاصل کرنے کیلئے وہ آج بھی کوشاں ہیں لیکن وہ ایسا کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوپائیں گے۔
Add new comment