اقتصادی تعاون تنظیم کے ماہرین کااجلاس
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 10 رکن ممالک کے ماہرین کا دو روزہ اجلاس آج سے شروع ہو گیا۔
اجلاس کی صدارت پاکستانی سيکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کر رہے ہيں۔
اس موقع پراعزاز چوہدری نے کہا کہ ای سی او تنظيم کے 13ويں سربراہی اجلاس کے انعقاد سے رکن ممالک کے درميان باہمی تعاون بالخصوص تجارتی اور اقتصادی ميدان ميں مشترکہ سرگرميوں کو مزيد فروغ ملے گا.
اس اجلاس کا مقصد ای سی او کے 13ويں سربراہی اجلاس کے ايجنڈے کو حتمی شکل دينا ہے.
اس دو روزہ اجلاس ميں ايرانی وزارت خارجہ کے ڈائريکٹر جنرل برائے ماحوليات اور پائيدار ترقی مجيد بيزمارک شرکت کررہے ہيں.
اقتصادی تعاون تنظيم کا سربراہي اجلاس يکم مارچ کو اسلام آباد ميں ہوگا جس کا مقصد رکن ممالک کے درميان علاقائی تعاون بالخصوص اقتصادی سرگرميوں کو مزید فروغ دیناہے.
واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل 1995 ميں تيسرے سربراہی اجلاس کی بھی ميزبانی کر چکا ہے.
Add new comment