مشرق وسطیٰ امور کے ایرانی ماہر:
مشرق وسطیٰ امور کے ایرانی ماہر:
صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم پر خاموشی عالمی میڈیا کی جہالت کی علامت ہے
نیوزنور:مشرق وسطیٰ امور کے ایک ایرانی ماہر نے کہاہےکہ عالمی میڈیاکہ جس پر سامراجی قوتیں حاوی ہوچکی ہیں کی خاموشی نے صیہونی رژیم کو ملت فلسطین کےخلاف غیر انسانی اقدامات جاری رکھنے میں حوصلہ افزائی کی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں مشرق وسطیٰ امور کے ایرانی ماہر ’’اصغر ذراعی ‘‘نےکہاکہ عالمی میڈیاکہ جس پر سامراجی قوتیں حاوی ہوچکی ہیں کی خاموشی نے صیہونی رژیم کو ملت فلسطین کےخلاف غیر انسانی اقدامات جاری رکھنے میں حوصلہ افزائی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں رونماہورہے واقعات ان شہریوں جو فلسطین کے اصلی مالک ہیں کے حقوق کی صریح خلاف وزری ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم کا 1948 ءمیں ناجائز طریقے سے وجود میں آنے کے بعد اس منحوس رژیم نے فلسطینیوں کے حتیٰ بنیادی حقوق تک چھین لئے ہیں اوربرطانیہ ،فرانس اورامریکہ جیسے طاقتوں کے ذریعے فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضہ کرلیا۔
انہوں نے کہاکہ آج ہم روزانہ کی بنیاد پر صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی خواتین،بچوں اورجوانوں کے قتل عام کا مشاہدہ کررہے ہیں جبکہ عالمی میڈیا ان جرائم پر خاموش ہے۔
انہوں نے غزہ پٹی پر صیہونی رژیم کی مسلط کردہ جنگوں اوراس میں رژیم کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ سالوں کےدوران صیہونی رژیم نے غزہ پٹی اورمغربی کنارے دونوں علاقوں میں فلسطینیوں پر دباؤ اورحملوں میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام تردباؤ ،مشکلات اورپابندیوں کے باوجود بین الاقوامی اداروں نے اس مسئلے پر آنکھیں موند رکھی ہیں اورامریکہ اوریورپی یونین جیسی طاقتیں اس کی حمایت کررہے ہیں پھر بھی ملت فلسطین مایوس نہیں ہے اوروہ مقبوضہ فلسطین کے ہر علاقے کو آزادکرنے میں پرعزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقوں میں ناجائز یہودی بستیوں کی تعمیر پر یورپی یونین کےسخت ردعمل اوراس حوالے سے اقوام متحدہ کے قرارداد کے باجوود صیہونی رژیم اپنی توسیع پسندی جاری رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عالمی میڈیا کی خاموشی اورجہالت اورصیہونی رژیم کو امریکہ اوریورپی یونین کی حمایت کے باعث غاصب رژیم کو فلسطینی قوم کے خلاف غیر انسانی کاروائیاں جاری رکھنے کا موقعہ فراہم کررہی ہے۔
Add new comment