ڈیرہ غازی خان میں داعش سے منسلک 8 وہابی دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور روڈ پر وہابی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کےبعد دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 8 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے

پاکستان کے علاقہ ڈیرہ غازی خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران داعش سے منسلک 8 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملتان (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور روڈ پر وہابی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کےبعد دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 8 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے 3 ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے یوم عاشور پر شجاع آباد اور ملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا تاہم حساس اداروں کی رپورٹ پر جب سیکیورٹی ایجنسیز نے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے اپنا مقام تبدیل کرلیا اور ڈی جی خان منتقل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ڈیرہ غازی خان میں اہم ایٹمی تنصیبات، کینٹ ایریا، رینجرز ہیڈ کوارٹرز اور پولیس کے دفاتر کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارکھا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش سے ہے ۔ جن کی پاکستان میں جڑیں کافی مضبوط ہیں اور جنھیں ملا عبدالعزیو جیسے وہابی ملاؤں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

Add new comment