امریکا، مسلمان فیملی کو جہاز سے اتار دیا
امریکا میں ایک مسلم خاندان کو صرف اس لئے جہاز سے اتار دیا گیا کیونکہ وہ مسلمانوں جیسے نظر آ رہے تھے۔
ان کے پہناوے اور برتاؤ پر اعتراض کرتے ہوئے ائیر لائنس کے عملے نے انھیں زبردستی نیچے اتار دیا۔ اطلاعات کے مطابق، امریکی فضائی کپمنی یونائٹیڈ ائیر لائنز کے پائلٹ نے 5 افراد پر مشتمل خاندان کو عین اس وقت جہاز سے نیچے اتر جانے کو کہا جب جہاز پرواز کنے ہی والا تھا اور اس کی وجہ یہ بتائی کہ سیکوریٹی کے مد نظر ایسا کیا جا رہا ہے۔
ایمان آمی سعد شبلی، اس کے شوہر اور اس کے 3 بچے اس جہاز پر سوار تھے جو واشنگٹن سے شکاگو جا رہا تھا۔ ایمان شبلی نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے دو ویڈیو بھی پیش کئے۔ ویڈیو میں دکھائی گئی گفتگو کے مطابق ایمان شبلی نے پائلٹ سے اس امتیازی سلوک کے متعلق جاننا جاہا تو پائلٹ نے اسے "فلائٹ سیفٹی ایشو" کہہ کر مزید تفصیل بتانے سے انکار کر دیا۔
اس کے بعد امریکن اسلامک ریلیشن کونسل نے متاثرہ فیملی کی جانب سے یونائٹیڈ ائیر لائنز کو ایک خط بھیجا ہے جس میں عملے کے اس متعصبانہ سلوک پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ائیر لائنز نے پنے سلوک کے لئے معافی مانگ لی لیکن اس پر تنقیدیں ہو رہی ہیں۔
Add new comment