صیہونی فوجیوں کے خلاف حماس کی کارروائی
حماس نے دو صیہونی فوجیوں کے زندہ اور دو صیونی فوجیوں کی لاشوں کے اپنی تحویل میں ہونے کی تصاویر جاری کردی ہیں ۔
حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے جمعے کو یہ تصاویر جاری کی ہیں ۔ حماس نے بتایا ہے کہ یہ صیہونی فوجی دو ہزار چودہ میں غزہ پر صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جارحیت کے دوران گرفتار کئے گئے تھے۔
حماس نے ان تصاویر کو جاری کرنے کے ساتھ ہی اس بات کی تردید کی ہے کہ صیہونی حکومت نے مذکورہ اسرائیلی فوجیوں کی رہائی اور دو فوجیوں کی لاشیں تل ابیب کے حوالے کئے جانے کے سلسلے میں حماس کے ساتھ گفتگوکی ہے۔ حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نتین یاہو اس قسم کے بے بنیاد دعووں کے ذریعے رائے عامہ کو منحرف کرنا چاہتے ہیں ۔ ابوعبیدہ نے الاقصی ٹی وی سے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نتین یاہو جھوٹ بولتے ہیں وہ اس طرح قیدی فوجیوں کے خاندان والوں کی دھوکہ دینا چاہتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اب تک اس سلسلے میں صیہونی حکومت اور حماس کے رہنماؤں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سلسلے میں صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان بالواسطہ گفتگو کی خبر پہلی بار روز نامہ الشرق الاوسط نے شائع کی تھی۔ الشرق الاوسط نے گزشتہ پیر کے شمارے میں یہ خبر شائع کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اب تک حماس اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات انجام نہیں پائے ہیں اور سارے ہی مذاکرات بالواسطہ طور پر انجام دیئے گئے ہیں۔
Add new comment