ایکواڈور میں فوجی طیارے کا حادثہ، بائیس افراد ہلاک ہو گئے

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،جس کے نتیجے میں انّیس فوجی اہلکاروں سمیت بائیس افراد ہلاک ہو گئے۔
ایکواڈور کے صدر رافیل کوری آ نے کہا ہے کہ حادثہ ایکواڈور کے مشرق میں واقع پاستاسا صوبے کے جنگلات میں پیش آیا، جہاں فوجی اہلکار پیراشوٹ کورس میں حصہ لینے کے لئے جا رہے تھے۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے جن میں انّیس فوجی اہلکار، دو پائلٹ اور ایک میکینک شامل ہے۔ حکام کے مطابق اب تک حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ایکواڈور کے صدرنے ٹوئٹ کیا ہے کہ تحقیقات شروع ہو گئی ہیں اور وہ طیارے کے اس حادثے کے شکار ہونے والوں اور ان کے لواحقین کے بارے میں تازہ خبروں کے منتظر ہیں۔

Add new comment