انسداد دہشت گردی کی عدالت کا اورنگزیب فاروقی کو رہا کرنے کا حکم
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم اہل سنت و الجماعت کے مرکزی صدر اورنگزیب فاروقی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم اہل سنت و الجماعت کے مرکزی صدر اورنگزیب فاروقی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز پر چلنے والے ٹکرز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما اورنگزیب فاروقی کو رپا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اورنگزیب فاروقی کو گزشتہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گرفتار کیا تھا، ان پر الزام تھا کہ وہ لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کے ہمراہ پاکستان میں داعش کے حوالے سے سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
Add new comment