شامی کردوں نے تل ابیض شہر کو آزاد کرا لیا
کرد فورس نے ترکی کی سرحد کے قریب واقع شام کے شہر تل ابیض کے تمام علاقوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
کرد فورس نے ترکی کی سرحد کے قریب واقع شام کے شہر تل ابیض کے تمام علاقوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیومین رائٹس واچ سیریا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرد فورس نے تکفیری گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے نص تل اور عین العروس کے علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ہونے والی جھڑپوں میں داعش کے ستر دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
دریں اثنا اسپوٹنک نیوز ایجنسی نے بھی کرد فورس کے باضابطہ نمائندے بریگیڈیئر طلال سلو کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ رقہ کے شمالی نواحی علاقے ہمام ترکمان کے علاوہ تمام علاقے داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیے گئے ہیں اور پورا شہر کرد فورس کے کنٹرول میں ہے۔
Add new comment