برطانیہ آل سعود جیسی ظالم حکومت کو اسلحہ فروخت کرنا بند کردے، بان کی مون

 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے برطانیہ سے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے پر زور دیا ہے۔پاکستانی خبر رساں ادارے ’’شیعہ نیوز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل ’’ بان کی مو ن نے رائل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئر میں خطاب کرتے ہوئے دس ماہ سے جاری جنگ یمن کے حوالے سے آخرکار اپنی خاموشی توڑتے ہو ئے برطانیہ کو آ ل سعود جیسی ظالم و جا بر حکومت کو اسلحہ کی فروخت بند کر نے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے ملک کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دے جو  اسکولوں، اسپتالوں، مساجد، بنیادی تنصیبات اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے یمن میں بلاہدف بمباری کی ہےجسکی وجہ سے  یمن آگ میں جل رہا ہے اور آ ل سعود و اسکےحوا ریوں کے حملوں میں کھلے عام  اسکول، اسپتال، مساجد ، بنیادی تنصیبات اور عام شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے یمن سمیت جنگ زدہ ممالک میں عام شہریوں کے قتل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھا م میں بڑی طاقتوں کی ناکامی پر بھی کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
قا بل ذکرہے کہ  سعودی عرب ایک عرصے سےبرطانوی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ برطانیہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سن دوہزار پندرہ کے پہلے نو ماہ کے دوران لندن نے ریاض حکومت کو تقریبا تین ارب پونڈ کے ہتھیار فروخت کیے ہیں جن میں سے دو ارب اسی کروڑ کے ہتھیار جنگ یمن شروع ہونے کے بعد سعودی عرب کو فراہم کیے گئے ہیں۔  واضح رہے کہ  سعودی عرب کو برطانوی اسلحوں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ چار ماہ قبل اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی اس رپورٹ کے بعد شدت اختیار کر گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب جنگ یمن میں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورز ی کر کےیمن میں غیر فوجی اہداف کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے۔

Add new comment