آل سعود نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ابوبکر بغدادی کے نام سے شارع منسوب کردی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک سڑک کا نام تکفیری خلیفہ ابوبکر البغدادی کے نام پر رکھا گیا ہے، جس پر مقامی شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔  سوشل میڈیا پر سعودی شہریوں نے مذکورہ سڑک کے بورڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بلدیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس سڑک کا نام تبدیل کیا جائے۔ کیونکہ اس نام سے داعش کا تصور ذہن میں آتا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس سڑک کا نام گزشتہ سال رکھا گیا تھا اور اس وقت بھی سعودی شہریوں نے اعتراض کیا تھا۔ سعودی شہریوں کے مطالبہ پر بلدیہ نے مذکورہ سڑک کا نام تبدیل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Add new comment