شام: زینبیہ میں دہشت گردانہ حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکہتر ہو گئی
شام کے ہیومن رائٹس واچ نامی گروہ نے کہا ہے کہ اتوار کے دن زینبیہ کے علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکہتر ہوگئی ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، شام کے ہیومن رائٹس واچ نامی گروہ نے کہا ہے کہ اتوار کے دن شام کے دارالحکومت کے مضافات میں واقع سیدہ زینبیہ علاقے میں دو بم دھماکے ہوئے، ان دھماکوں کی ذمے داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کر لی ہے۔ ان دھماکوں سے اس علاقے کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بہت سی گاڑیاں بھی جل گئی ہیں۔ شام کے ہیومن رائٹس واچ نامی گروہ کا دفتر لندن میں ہے۔ اس سے قبل شام کے ٹیلی ویژن نے خبر دی تھی کہ اس دہشت گردانہ حملے میں پچاس افراد جاں بحق اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
Add new comment