جلد ہی ملک میں مزید لوگوں کو پھانسی دے دی جائے گی: سعودی عرب کی وزارت قانون کے ترجمان کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت قانون کے ترجمان نے کہا ہے جلد ہی ملک میں مزید لوگوں کو پھانسی دی جائے گی
سعودی عرب کی وزارت قانون کے ترجمان فہد بن عبداللہ نے وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ موت کی سزاؤں کے فیصلے پر ہفتے کو جو عمل درآمد کیا گیا ہے وہ آخری نہیں ہے بلکہ جلد ہی مزید افراد کو پھانسی دی جائے گی۔ سعودی وزارت قانون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہفتے کو موت کی ‎‎سزاؤں پر عمل درآمد ملک کے بارہ علاقوں میں کیا گیا اور صرف جیزان کا ہی وہ علاقہ تھا جہاں پھانسی نہیں دی گئی۔
سعودی وزارت قانون کے ترجمان نے کہا کہ جلد ہی مزید دو ہزار چار سو سینتیس افراد کو پھانسی دے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان افراد کی فائلوں کی جانچ پڑتال ہو رہی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے کہا کہ ہفتے کو جیلوں میں جن سینتالیس افراد کو موت کی سزا دی گئی ان میں چار علاقوں کی جیلوں میں گولیاں مارکر موت کی سزا دی گئی جبکہ آٹھ علاقوں کی جیلوں میں لوگوں کی گردنیں تلواروں سے کاٹی گئیں۔

Add new comment