آیت اللہ باقر نمر کی سزائے موت پر عملدرآمد سعودی عرب کا وحشیانہ اور ظالمانہ اقدام ہے: علی لاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے سرکردہ شیعہ عالم دین آیت اللہ نمر باقر نمر کی سزائے موت پر عملدرآمد کو وحشیانہ اور ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے۔
جنوبی ایران کے صوبے بوشہر میں صوبائی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ سعودی حکومت آیت اللہ باقر نمر کو شہید کرکے ایسی دلدل میں دھنس گئی ہے جس سے نکلنا اس کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ نمر باقر نمر کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد سے خطے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔
مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا کہ خطے کی سیکورٹی پہلے ہی درہم برھم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑی طاقتوں کی غلط پالیسیوں اور خطے کے ملکوں کی نالائقی کی وجہ سے بعض گروہوں نے علاقے کی سیکورٹی کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ سعودی عرب نے ہفتہ دو جنوری کو ملک کے سرکردہ عالم دین اور جمہوریت اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے وا لے شیعہ رہنما آیت اللہ نمر باقر نمر کو بے بنیاد الزامات کے تحت سزائے موت دے کر شہید کر دیا ہے۔

Add new comment