نائیجیرین فوج کا حملہ، شیخ ابراہیم زکزکی کا آخری بیٹا بھی شہید ہوگیا
نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کے بیٹے ’’حمد‘‘ کو بھی اس ملک کی فوج نے گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کے بیٹے ’’حمد‘‘ کو بھی اس ملک کی فوج نے گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ اسلامی تحریک کی جانب سے اس خبر کا اعلان کئے جانے کے بعد شیخ زکزکی کی بیٹی نصیبہ نے اس خبر کی توثیق کر دی۔ اس سے قبل شیخ زکزکی کی بیوی کی شہادت کے بارے میں بھی بعض ذرائع نے خبریں دی تھیں تاہم اس خبر کی توثیق نہیں ہوئی۔ نیز خود شیخ ابراہیم زکزکی کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی دقیق اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے اتوار کو شیخ زکزکی کے گھر اور امام بارگاہ بقیۃ اللہ پر حملہ کر کے سینکڑوں شیعوں کو شہید اور زخمی کر دیا ہے۔
Add new comment