صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی بچہ زخمی

 

(ٹی وی شیعه) العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع العیسویہ دیہات میں ہونے والی شدید جھڑپوں میں ایک فلسطینی بچہ صیہونی فوجیوں کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا-
اس بچے کے سرمیں گولی لگی ہے اوراس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے- العیسویہ دیہات پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں سات فلسطینیوں کوگرفتاربھی کیا گیا ہے جن میں سے پانچ کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں- اطلاعات ہیں کہ صہونیوں کے حملے کے بعد بیت المقدس کے بعض علاقوں میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے-
ایک اورخبریہ ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں گوش عتصیون قصبے کے قریب دستی بم کے حملے میں ایک صیہونی افسر زخمی ہو گیا ہے-
دوسری جانب انتہا پسند صیہونی آباد کاروں کے کئی گروہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا، اس دوران ان کی فلسطینی نمازیوں سے جھڑپ ہوئی-
واضح رہے کہ انتہا پسند صیہونی آباد کاروں نے صیہونی فوجیوں کی مدد و حمایت سے کئی روز سے مسجد الاقصی پر حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے دوران اب تک دسیوں فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں اور متعدد کو گرفتار کیا جا چکا ہے-

Add new comment