طالبان کے ہاتھوں افغان فورس کے تین اہلکار ہلاک
طالبان نے افغانستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے
![]()
افغانستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کے تین اہلکار جنھیں کچھ دنوں قبل طالبان نے اغوا کر لیا تھا، قتل کر دیئے گئے ہیں- خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان شفیق ننگ صافی نے اتوار کو بتایا کہ ان سیکورٹی اہلکاروں کی لاشین صوبے کے " اندر" ضلع میں ملی ہیں- شفیق ننگ صافی نے مزید کہا کہ افغان بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کو گذشتہ ہفتے طالبان نے پکتیکا- غزنی شاہراہ پر اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے- صوبہ غزنی افغانستان کے ان بدامن صوبوں میں شمار ہوتا ہے جہاں مسلح افراد بالخصوص طالبان سرگرم ہیں- درایں اثنا رواں سال میں اس صوبے میں اغوا، مسلح جھڑپوں اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے بھی کئی واقعات سامنے آئے ہیں -

Add new comment