حزب اللہ اسرائیل پر روزانہ 1500 میزائل برسا سکتا ہے، صہیونی فوج
صہیونی فوج نے کہا ہے کہ اگر اس نے لبنان پر حملہ کیا تو حزب اللہ کی جانب سے جواب میں روزانہ ڈیڑھ ہزار میزائل اسرائیل پر داغے جا سکتے ہیں، صہیونی فوج کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں اگر اس نے لبنان پر حملہ کیا تو اسے حزب اللہ کی جوابی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں یقینی طور پر سینکڑوں یہودی مارے جائیں گے اور اسرائیل کے بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچے گا، اس بارے میں رویٹرذ خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ سے صیہونی حکومت کے سیکورٹی حکام کے بڑھتے خدشات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2006ء کے جنگ کے بعد حزب اللہ کے ہتھیاروں میں کافی اضافہ ہوا ہے اور اس نے شام میں بھی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف 2006ء کی 33 روزہ جنگ میں حاصل ہونے والے تجربات سے فائدہ اٹھایا ہے۔
Add new comment