سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں 120 ہزار یمنی شہری آوارہ وطن
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے ہوائي حملوں میں یمن کے 14 صوبوں کو نشانہ بنایا ہے لیکن وہ اپنے شوم اہداف میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکا، سعودی عرب کے ہوائی حملوں کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار یمنی شہری آوارہ وطن ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق روسیاالیوم نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے ہوائي حملوں میں یمن کے 14 صوبوں کو نشانہ بنایا ہے لیکن وہ اپنے شوم اہداف میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکا، سعودی عرب کے ہوائی حملوں کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار یمنی شہری آوارہ وطن ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 60 ہزار یمنی شہریوں کو صوبہ حجہ میں ٹھہرایا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق یمن کے 22 صوبوں میں سے 18 صوبوں پر سعودی عرب کے ہوائی حملے جاری ہیں ۔سعودی عرب نے 26 مارچ سے یمن کے خلاف جنگ کا آغاز کیا جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
Add new comment