ماہ ربیع الثانی،اعمال اور فضیلت

ربیع الثانی، جمادی الاول اور جمادی الثانی کے اعمال

سیّد ابن طاو س نے ان تینوں مہینوں میں سے ایک کے پہلے دن کے لئے ایک دعا نقل کی ہے، شیخ مفید نے ۲۳ ھ میں ۰۱ ربیع الثانی کو امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت با سعادت ذکر کی ہے۔ لہٰذا یہ بہت بابرکت دن ہے اور اس نعمت کے شکرانے میں اس دن روزہ رکھنا مستحب ہے۔
ربیع الثانی کے اعمال کے ضمن میں سید ابن طاو س نے نقل کیا ہے کہ اس ماہ میں جس وقت چاہے چار رکعت نماز دو دو کرکے بجا لائے کہ پہلی رکعت مین سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی اور پچیس مرتبہ سورہ قدر، دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ تکاثر اور پچیس مرتبہ سورہ توحید، اور پھر آخری دو رکعت میں سے پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ کافرون اور پچیس مرتبہ سورہ فلق، دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ نصر اور پچیس مرتبہ سورہ ناس پڑھے اور نماز کے بعد ستر مرتبہ کہے:
﴾سُبحَانَ اللّٰہِ وَالحَمدُ لِلّٰہِ وَ لآ اِلٰہَ اِلاّٰ اللّٰہُ وَ اللّٰہُ اَکبَرُ۔ ستر مرتبہ کہے: اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ۔ تین مرتبہ کہے: اَللّٰہُمَّ اَغفِر لِلمُو مِنِینَ وَ المُو مِنٰاتِ۔ پھر سجدے میں جا کر تین مرتبہ یہ کہے: یَا حِیُّ یَا قَییُو مُ یَا ذَالجَلَالِ وَالاِکرَامِ یَا اَللّٰہُ یَا رَحمٰنُ یَا رَحِیمُ یَاَر حَمَ الرَّاحِمِینَ۔﴿
” پاک تیر ہے حمد ہی کےلئے ہے، نہیں ہے کوئی معبود سوائے کے اور بزرگ تر ہے، اے معبود! رحمت نازل فرما سرکار محمد و آل محمد پر، اے معبود! مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو بخش دے، اے زندہ اے پائندہ اے جلالت اور بزرگی کے مالک اے اے بڑے رحم والے مہربان، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے“۔
اس کے بعد اپنی حاجات طلب کرے، کیونکہ جو شخص یہ عمل کرے، حق تعالیٰ آئندہ سال تک اس کو، اس کے مال، اس کے اہل خاندان اور اس کی اولاد کو اس کے دین اور دُنیا کو محفوظ و مامون کر دے گا، اگر وہ شخص اس سال کے دوران مر جائے تو اس کو شہید کے برابر ثواب عطا کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Add new comment