جوانوں کو بچانے کے لئے داعش کے خلاف بھارت کی آن لائن مہم
ٹی وی شیعہ[آن لائن] بھارت میں نوجوانوں اور طلبہ کو داعش سمیت بنیاد پرست نظریات کی آن لائن یلغار سے بچانے کیلئے ریاست مہارشٹر کے انسداد دہشت گردی سکواڈ (اے ٹی ایس) نے تعلیمی اداروں میں مداخلت کا پروگرام شروع کیا ہے، اس پروگرام کے تحت اے ٹی ایس نے ریاست بھر کے 152 سکولوں اور کالجوں سے رابطہ کیا اور 61 ہزار طالب علموں سے بات چیت کی اور انھیں انٹرنیٹ پر تربیت اور اس سے حفاظت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اے ٹی ایس کے سربراہ ہمال شو نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے یہ اقدام تعلیم یافتہ اور متوسط طبقہ کے پس منظر کے نوجوانوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد اٹھایا، انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ایک طویل جد و جہد ہے جس میں ہمارے افسر طلبہ کے ساتھ کمپیوٹر کے فوائد و نقصانات کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ملک کی اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے تاکہ وہ تنہائی کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 40 سے 50 افسروں کی ٹیمیں تعلیمی اداروں میں پریزنٹیشن دے رہی ہیں۔ اے ٹی ایس کا ہدف ہے کہ طلبہ سے مباحثہ کیا جائے اور ان کو ذہنی طور پر متاثر ہونے سے بچایا جائے۔ افسران یہ سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ نوجوان کیسے اور کیا سوچتے ہیں۔ اور ان کو دہشت گودی کی ویب سائٹس کے خطرات سے آگاہ کرتے ہیں اور ان کے سوالوں کے جواب ان کو بتائے ہیں۔
Add new comment