ملاعمر کی پاکستان میں موجودگی اور مولوی عبدالعزیز کی مشکوک اور پر اسرار شخصیت سے عام پاکستانی سخت ہراساں ہیں۔
ٹی وی شیعہ[وان نیوز ڈیسک]افغانستان کے سابق افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان ایمل فیضی نے دعویٰ کیاہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر ملاعمر پاکستان کے شہر کراچی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں یاد رہے کہ ادھر پاکستان میں جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں لال مسجد کے سابق مہتمم مولوی عبدالعزیز کی نگرانی میں چلنے والے مدرسے پر پولیس کے چھاپے میں بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے جس پر مدرسے کے منتظم عبداللہ نامی شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات پر مدرسے پر چھاپہ مارکر دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا۔ کارروائی کے بعد مقامی تھانے میں ایف آئی آر بھی کاٹ لی گئی ہے۔
واضح رہے یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سول سوسائٹی کے نمائندے لال مسجد کے باہر سراپا احتجاج ہیں مولوی عبدالعزیز کی گرفتاری کا مطالبہ کر ہے ہیں۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کو قتل کی دھمکیاں دینے پر بھی مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔
ملاعمر کی پاکستان میں موجودگی کی اطلاعات اور مولوی عبدالعزیز کی مشکوک اور پر اسرار شخصیت سے عام پاکستانی سخت ہراساں ہیں۔
Add new comment