نون لیگ نےشیر جان کو نگران حکومت کا سربراہ بناکر اپنی شیعہ دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ذرائع
ٹی وی شیعہ[مانیٹرنگ ڈیسک]گلگت بلتستان میں سید مہدی شاہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد شیر جہاں میر کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا گیاہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔ نگران اراکین کے 12 دسمبر کو حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ نگران حکومت آئندہ 90 روز کے اندر نئے انتخابات کرائیگی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی حکومت ختم ہونے پر شیر جان میر کو نگران وزیر اعلٰی مقرر کر دیا گیاہے۔ شیر جان آج سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، شیر جان بینکار، قراقرم کوآپریٹو بینک گلگت بلتستان کے جنرل مینیجر ہیں۔ قبل ازیں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر اور سید مہدی شاہ اور گلگت بلتستان اسمبلی کے لیڈر کے درمیان نگران وزیر اعلٰی کے لئے شیر جان کے نام پر اتفاق کرتے ہوئے سفارش حتمی منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔
نگران وزیر اعلٰی کے انتخاب کے لئے مشاورتی کونسل کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر کی کی صدارت میں ہوا، جس میں وزیر اعلٰی مہدی اور قائد حزب اختلاف جانباز خان نے شرکت کی۔ سید مہدی شاہ نے نگران وزیراعلٰی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر جانباز خان کا کہنا تھا کہ برجیس طاہر نے ٹکراو کی بجائے مفاہمت کی سیاست کا فروغ دیا ہے۔
واضع رہے کہ شیر جان سپاہ صحابہ نامی خارجی تنظیم کا سپورٹر ہے، جبکہ گلگت بلتستان جو کہ شیعہ اکثریتی علاقہ ہے وہاں ن لیگ نے آنے والے الیکشن میں اپنی پوزیش مضبوط کرنے کے لئے سپاہ صحابہ کے حمایتی شیر جان کو نگران حکومت کا سربراہ بناکر اپنی شیعہ دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔
Add new comment