ماہ صفر کے اہم واقعات

 

مجموعۂ صد واقعہ یہ ماہ ِ صفر ہے

اوّل تو نبی ۖ کا طرف ِ ُخلد سفر ہے

کہیں سوزش ِ دل شیعوں کو کہیں درد ِ جگر ہے

یہ ان کے نواسوں کی شہادت کا اثر ہے

تنہا نہ زمیں میں شہ لولاک چھپے ہیں

زہرا کے بھی دو چاند تہہ خاک چھپے ہیں

( مرزا سلامت علی دبیر

 یہ اسلامی مہینہ تاریخی واقعات اور حادثات سے بھرپور ہے- ایک طرف تو یہ عزاداری امام مظلوم (ع) سے بھرپور ہے جبکہ دوسری طرف اس مہینے میں ایک بہت بڑا واقعہ جناب رسول خدا (ص) کی رحلت ہے-

اس مہینے سے متعلقہ واقعات مندرجہ ذیل ہیں

 

١- اہل بیت کا شام میں داخلہ اور امام حسین (ع) کے سر اطہر کا دربار یزید میں پیش کیا جانا

٢- شہادت بی بی رقیہ سلام اللہ علیھا

٣- اسیران اہل بیت کی قید شام سے رہائی

٤- اسیران اہل بیت کی شام سے مدینہ روانگی

٥- وفات حضرت سلمان محمدی (ر)

٦- شہادت حضرت عمار یاسر (ر)

٧- شہادت حضرت محمّد بن ابی بکر (ر)

٨- شہادت حضرت زید بن امام زین العابدین علیہ السلام (زید شہید)

٩- ولادت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام

١٠ لشکر اسامہ کی تشکیل اور روانگی

١١- آغاز امامت جناب امیرالمومنین علیہ السلام

١٢- شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام

 http://ur.shafaqna.com/islam-world/item/17833-%D9%85%D8%A7%DB%81-%D8%B5%...

Add new comment