مصیبتوں سے نجات کیلئے ایک دعا
روایت ہے کہ شام میں ایک قیدی عرصہ سے قیدتھا۔ ایک رات خواب میں حضرت زہرا کو دیکھتا ہے جو اس کے پاس آکر فرماتی ہیں کہ اس دعا کو پڑھو، اس مرد نے وہ دعا جناب سیدہ سے سیکھی اور دعا مانگی اور پھر وہ آزاد ہو کر گھر لوٹ آیا، اور وہ دعا یہ ہے۔
اے پروردگار: عرش اور اس کے بلند کرنے والے کا واسطہ، وحی اور اس کے نازل کرنے والے کا واسطہ نبی اور نبوت دینے والے کا واسطہ، بیت اللہ اور س کے تعمیر کرنے والے کا واسطہ ۔
اے ہر آواز کے سننے والے، اور ہر گمشدہ کو دریافت کرنے والے ، اے مرنے کے بعد جانوں کے زندہ کرنے والے، محمد و آل محمد پر درود بھیج، مجھے اور مشرق و مغرب میں تمام مومن مردوں اور عورتوں کو جلدی سے اپنی بارگاہ سے رہائی فرما۔
اس گواہی کے ساتھ کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد تیرے بندے اور رسول ہیں، ان پر اور ان کی طیب و طاہر اولاد پر درود و سلام ہو۔
خطرات اور بیماریوں سے دور رہنے کیلئے دعا
خطرات سے محفوظ رہنے کی دعا
اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان ہے، اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے، تیری رحمت کی محتاج ہوں، میری فریاد رسی فرما، اور آنکھ جھپکنے کے برابر بھی مجھے میرے حال پر نہ چھوڑ اور میرے تمام امور کی اصلاح فرما۔
دوسری روایت یوں ہے۔
اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے سایہ میں پناہ گزین ہوں، مجھے ایک لخط بھی میرے حال پر نہ چھوڑ، اور میرے تمام امور کی اصلاح فرما۔
http://www.sadeqeen.com/index.php?option=com_content&view=article&id=189...
........................
Add new comment