رمضان المبارک کا ہر جمعہ ضرب عضب کے نام سے منائیں گے ۔طاہرالقادری
ٹی وی شیعہ[وان ڈیسک]منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہا ہےکہ پوری قوم پاک فوج کے شابشانہ کھڑی اور شمالی وزیرستان میں آپریشن پر پاک فوج کی مکمل حمایت کااعلان کرتی ہے ، طاہر القادری نے کہا کہ منہاج القرآن ویلفیئر فاونڈیشن کے تحت متاثرین کے لئے امداد بھیج رہے ہیں اور وہ خود بھی جلد ہی آئی ڈی پیز کے علاقوں کا دورہ کریں گے۔ طاہر القادری نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ملاقات کے بعدقائد تحریک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں ساتھ دینے والے اور تعزیت کے لئے آنے والے تمام رہنماﺅں کے مشکور ہیں ۔طاہر القادری نے پریس کانفرنس میں ایک بار پھر صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میری آمد پر پنجاب حکومت نے دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ،اسلام آباد میں استقبال کے لئے جانے والے کارکنوں پر پولیس نے تشدد کیا اور الٹا ان کے خلاف ہی دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں حالاں کہ ہمارے کارکن نہتے تھے ، ایک موقع پر پولیس نے نماز فجر پڑھنے والے کارکنوں پر بھی شیلنگ کی ،ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ایک نہیں چار پانچ گلو بٹ پہنچانے گئے ،پولیس حملے کے لئے اپنے ساتھ سادہ لباس میں لوگوں کو بھی لیکر آئی تھی ، ریاستی دہشت گردی کے بعد ہمارے کئی کارکنوں کی لاشیں غائب کردی گئیں ہیں ۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ”ضرب عضب“ دہشت گردوں کے خلاف جہاد ہے ،فوجی آپریشن کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں،ضرب عضب شرعی لحاظ سے ” ضرب حق“ ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے اگلے 4جمعے فوج کی حمایت میں منانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کا ہر جمعہ ضرب عضب کے نام سے منائیں گے اور عوامی تحریک کے کا رکنان ملک بھر میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں گے ۔
Add new comment