وہابیوں نے موصل کے امام جمعہ کو کوڑے لگائے
ٹی وی شیعہ[وان نیٹ ورک ڈیسک]بعثی اور داعشوہابی عناصر نے صوبۂ نینوا کے شہر موصل کے امام جماعت کو تشدد کا نشانہ بنایاہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بعثی اور داعش عناصر نے شہر موصل کی ایک مسجد کے امام جمعہ کو دولۃ الاسلامیہ فی العراق والشام کی جگہ داعش کا لفظ استعمال کرنے کے الزام میں دسیوں کوڑے لگائے ہیں ۔دوسری طرف شمالی عراق کے شہر تکریت میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں چالیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی پانچ گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ عراقی فورسز نے آج صبح موصل کے مرکز میں تیرہ دہشت گردوں کو، جن میں بعض عرب سرغنہ اور باشندے موجود تھے ہلاک کردیا ہے ۔ دوسری جانب عراقی طیاروں نے فلوجہ میں دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کرکے پندرہ افراد کو ہلاک کردیا۔ عراقی فورسیز نے شہر تلعفر میں بھی داعش گروہ کے قبضے والے بعض علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔ تلعفر میں تعینات عراقی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اس علاقے کو آزاد کرانے کے بعد عنقریب ہی پورے صوبۂ نینوا کو آزاد کرانے کی کاروائی شروع کی جائے گی۔ ادھر خبریں ہیں کہ صوبۂ صلاح الدین میں بیجی کے اطراف ميں بھی عراقی فوج نے 56 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے اور ان کی سترہ گاڑیاں تباہ کردی ہيں ۔
Add new comment