صوبہ صلاح الدین کے باسی سیکورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں ۔ابراہیم جعفری

 

ٹی وی شیعہ[وان ڈیسک] عراق کے نیشنل الائنس کے سربراہ ابراہیم جعفری نے صوبہ صلاح الدین کے شہریوں سے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کا مطالبہ کیاہے۔ السومریہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق نیشنل الائنس کے دفتر کے سربراہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ابراہیم جعفری نے صوبہ صلاح الدین کے ایک وفد سےملاقات میں دہشتگردوں کےمقابلے کےلئے انجام پانے والی کوششوں کاجائزہ لیا۔ دوسری جانب سامراء میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائي کرنے والے فوجی دستے کے کمانڈر صباح الفتلاوی نے کہا ہے کہ عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ صلاح الدین کے پچھترفیصد سےزیادہ علاقوں کو اپنےکنٹرول میں لے لیا ہے اور دوسرے علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سےنکالنے کے لئے تیار ہو رہے ہيں۔

Add new comment