لوگ ہتھیار اٹھالیں اور عراق کا دفاع کریں ۔آیۃ اللہ العظمی سیستانی
ٹی وی شیعہ [آن لائن ونگ]عراقی نیوز ایجنسی السومریہ کی رپورٹ کے مطابقمرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف “جہاد کفائی” کا فتوی جاری کیا ہے۔مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے عبد المھدی کربلائی نے شہر کربلا کی نماز جمعہ میں کہا کہ آيۃ اللہ سیستانی نے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہتھیار اٹھالیں اور عراق کا دفاع کریں ۔
عبد المھدی کربلائی نے کہا کہ عراق کو جو خطرہ لاحق ہے اس کا خاتمہ، فوج سے عراقی عوام کے ملحق ہونے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی صورت ميں ہی ممکن ہے ۔ آيۃ اللہ سیستانی کے نمائندے نے کہا کہ دہشت گرد گروہ کربلا اور بغداد پر قبضہ کرنے اور عراقی عوام قتل کرنے کی کوشش میں ہیں اور یہ مسئلہ شہریوں کی قومی اورشرعی ذمہ داریوں میں اضافہ کردیتا ہے ۔ در ایں اثنا خبریں موصول ہورہی ہیں کہ اس فتوے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں عراقی عوام نے رضاکارانہ طور پر دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے اپنی آمادگی کا اظہارکیاہے۔
Add new comment